(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، حکومت نےپٹرول کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔
ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا, نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی۔
واضح رہےکہ گزشہ رات حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کردیا گیا جس کا اطلاق بھی ہوگیا، قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپے فی لیٹر ہو گیا۔