ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ کیا کرتی ہے؟آئی جی پنجاب سے جواب طلب

 پولیس زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ کیا کرتی ہے؟آئی جی پنجاب سے جواب طلب
کیپشن: Womens Harraament case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور  ہائیکورٹ نے  جنسی زیادتی کی متاثرہ خواتین کے مقدمات کی  تفتیس میں پولیس  کے ناروا رویے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی   اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے سمیرا محمود کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے صنفی حقوق کے لئےکام کر نےوالی سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کو بھی 14 جون کو معاونت کے لئےطلب کر لیا،عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں جنسی زیادتی کی شکار خواتین کےساتھ سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے تحت تحقیقات نہ کئے جانے کےخلاف نکتہ اٹھایا گیا۔

معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، آئین کا آرٹیکل 25 بھی اس معاملے پر غور کرنے کا کہتا ہے،درخواستگزار کے مطابق سپریم کورٹ 2013ء کے فیصلے میں دیئے گئے رہنماء اصولوں پر عمل نہیں کیا جا رہا،لاہور  ہائیکورٹ نے  جنسی زیادتی کی متاثرہ خواتین کے مقدمات کی  تفتیس میں پولیس  کے ناروا رویے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی   اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون سے جواب طلب کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer