ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ

مون سون بارشوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Moon Soon Season
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: مون سون میں ہنگامی صورتحال پر تیاری مکمل ہے، ایم ڈی واسا کہتے ہیں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے زیرزمین واٹرٹینک بنائے جائیں گے، افسروں نے مون سون کی تیاریوں کے متعلق اجلاس میں سرجوڑ لیے، 26 مقامات پر ہنگامی کیمپس،مشینری کی دستیابی اور ایس او پیزکے مطابق نکاسی آب کا پلان پیش کیا گیا۔
 ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے مون سون آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ شاہدرہ ڈرین،نشتر کالونی ڈرین، ملتان روڈ ڈرین، کینٹ ڈرین، بھاٹی گیٹ ڈرین اور شالیمار ڈرین سمیت مختلف ڈرینوں اور ڈسپوزل سٹیشنوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی جی کو آگاہ کیا گیا کہ فاروق گنج انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف انڈر پاسز سے پانی کی نکاسی کیلئے ایل ڈی اے کی معاونت درکار ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا مون سون سیزن یکم جولائی سے 30ستمبر تک ہوگا، 26مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، توقع ہے کہ 15جون کے بعد زیادہ بارشیں ہوں گی۔ ہیوی مشینری ہر وقت تیار رہے گی جبکہ بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر زیر زمین واٹر ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔

پانی کی نکاسی کیلئےشہر میں 16 بڑے ڈسپوزل سٹیشن،112لفٹ سٹیشن ہیں،مختلف ڈرینوں کی لمبائی 76کلومیٹر سے زائد ہے،دیکھ بھال واسا کی اہم ذمہ داری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف انڈر پاسز سے بارشی پانی نکالنے کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ محکمہ موسمیات نے اس بار نارمل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، تاہم ہماری تیاری مکمل ہے۔