ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا (ن) لیگ بجٹ کی منظوری روک سکے گیِ؟

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)  پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، شہباز شریف نے پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو بجٹ سیشن سےمتعلق اہم ہدایات دیدیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل، پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سیشن سے متعلق اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عوام کو معیشت کی حقیقی صورتحال بتانے کیلئے پری بجٹ سیمینار منعقد کیا جائے، شہریوں کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی حقائق میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کی جارہی ہے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں قوم کو معیشت کی حقیقت بتائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ گندم کے غلط اعدادوشمار کی وجہ سے پہلے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایک بار پھر ملک کے ساتھ یہ واردات دہرائی جا رہی ہے، شہری ہر روز مہنگائی سے حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer