میگا کرپشن کیس کے ملزموں کی ضمانت منظور

میگا کرپشن کیس کے ملزموں کی ضمانت منظور
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو ڈاکٹر امجد، ان کی اہلیہ اور بیٹی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پاکستان آنے پر درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کو دو جون تک ڈاکٹر امجد ، ان کی اہلیہ انجم اور بیٹی شمیر کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے ای سی ایل اور ریڈ وارنٹ پر عملدرآمدبھی معطل کر دیا۔ عدالت نے انہیں پاکستان آنے کی اجازت دیتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار ڈاکٹر امجد متعدد موذی امراض میں مبتلا ہیں، بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دوہزار اٹھارہ سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ درخواستگزاروں کیخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔ نیب نے ہاؤسنگ فراڈ کیس میں ان کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔ نیب نےاُن کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پراپرٹی منجمد کرنےکا حکم دے دیا۔

ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرتے ہوئےریڈ وارنٹ جاری کر دیئے، اب وہ پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت ان کے وطن واپس آنے کی اجازت اور عبوری حفاظتی ضمانتوں کو منظور کرے۔