ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات  سے متعلق اہم خبر

 پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات  سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان سات جون سے لینے کی تجویر زیر غور،امتحانات کاسلسلہ پچیس جون تک جاری رہے گا، نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات  سات جون سے لینے کی تجویر زیر غور ہے۔سکولوں میں 25 جون تک امتحانات مکمل کرلیے جائیں گے جبکہ بچوں کے نتائج 30 جون کو جاری کیے جائیں گے۔سکولوں میں امتحانات لینے کی اجازت آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں لی جائے گی۔واضح رہے کہ این سی او سی کا آئندہ اجلاس 3 جون کو متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ کورونا وباء کے پیش نظر جہاں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 40 لاکھ طلبا کے امتحانات بھی التوا کا شکار تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer