لاہور انتظامیہ سبزیوں کی مہنگائی نہ روک سکی

vegetables price
کیپشن: vegetables price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں سرکاری نرخ پر سبزیوں کی فروخت آج بھی یقینی نہ بنائی جا سکی، اوپن مارکیٹ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں پانچ سے بیس روپے تک  اضافہ۔
 تفصیلات کےمطابق  آلو 53 ،پیاز 23 ،ٹماٹر 20 ،لہسن دیسی 135 ،لہسن چائنہ 160 ،لہسن ہرنائی 130 ، ادرک تھائی لینڈ 300 ،ادرک چائنہ کی قیمت میں استحکام  ،لسہوڑا میں پانچ روپے کمی 37 روپے کلو ،کریلے 57 ،پالک 27 ،کچا آم 35روپےکلوفروخت ہوا۔میتھی کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ 73 ،بینگن 37 ،بند گوبھی 25 ،پھول گوبھی 52 ،سبز مرچ 42 اور شملہ مرچ 88 روپے فی کلوہوگئی،گھیا کدو 52،کھیرا 42،لیموں دیسی 145 روپے، پھلیاں 115،بھنڈی 73 ،اروی 94 ،مٹر 165 ،ٹنڈے دیسی پانچ روپے اضافہ کیساتھ 114 ،شلجم 47 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اگر علاقہ میں مسلسل چیکنگ کریں تو سبزیاں سرکاری نرخ پر فروخت ہو سکتی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکومت جب تک مڈل مین کا کردارختم نہیں کرے گی، اس وقت تک سرکاری نرخ پر سبزیاں فروخت کرنا ممکن نہیں۔