(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت 21 ہزارروپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی مشروط حمایت کر دی ہے.
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر سکتےہیں۔
پنجاب حکومت کامؤقف ہےکہ پہلے ہی سیکرٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیاجا رہا ہے، دیگر ملازمین کو 25 فیصدالاؤنس یکم جون سے ادا کرنا ہے۔