ویب ڈیسک :کورونا کےباعث ملک بھر میں مزید75 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ2ہزار726کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکیسز کی شرح4.34 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 11 ہزار 302 ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد59ہزار81 اور 8 لاکھ 31ہزار744افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے باعث اب تک پنجاب میں 9 ہزار899افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 966، خیبرپختونخوا میں 4ہزار9،اسلام آباد میں 751، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Statistics 27 May 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) May 27, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 62,706
Positive Cases: 2726
Positivity % : 4.34%
Deaths : 75
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار779،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ10 ہزار27، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73،سندھ میں 3 لاکھ 13ہزار59، بلوچستان میں 24 ہزار823، آزاد کشمیر میں 19 ہزار8 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں ویکسی نیشن کے لیے 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔
لاہور شہر میں کورونامزید10 زندگیاں نگل گیا،جبکہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،لاہور شہر کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 550 مریض زیر علاج ہیں،کورونا میں مبتلا 139 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،آئی سی یوز کے 44 فیصد بیڈز پرمریض زیر علاج ہیں۔