(سعدیہ خان) سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، مسجد الحرام میں تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا،سعودی عرب میں سورج کا یہ نظارہ 12 بج کر 18 منٹ پر دیکھا گیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر اٹھارہ منٹ پر سورج عین کعبہ کے اوپر سے گزر گیا، دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی درست سمت کے تعین کا موقع ملا۔ پاکستانی وقت دوپہر دو بجکر اٹھارہ منٹ پر مسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا، دنیا بھر میں ہرجاندار و بے جان اشیاء کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی طرف تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا اور مکہ مکرمہ سے باہر دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی درست سمت کے تعین کا موقع ملا۔ دنیا کے مختلف مقامات پر لوگوں نے لمبی چھڑی یا راڈ کی مدد سے قبلہ رخ کا تعین کیا۔
جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا۔اس سال دوسری بار یہ موقع پندرہ جولائی کو دو بجکر چھبیس منٹ پر آئے گا۔
خانہ کعبہ پرسورج کا آنا ماہرین فلکیات کے مطابق اہم واقعہ مانا جاتا ہے، خانہ کعبہ پر سورج سال میں 2 مرتبہ آتا ہے، سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے، جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔
ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا جدید ترین سائنٹیفک طریقہ میسر نہیں تھا، ماضی میں لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی جہت متعین کرتے تھے۔