لیسکو کا بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) قیامت خیز گرمی سے پریشان لاہوریوں کیلئے بری خبر، لیسکو نے کل سے لاہور میں دوبارہ بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عیدالفطر کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کی جانب سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ  دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں کمرشل و صنعتی سیکٹر بند ہونے کے باوجود لیسکو کی ڈیمانڈ 3400 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے، دونوں سیکٹر کھولنے پر کمپنی میں بجلی کی کھپت چار ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر جائیگی.

جس پر وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر لیسکو تین کیٹیگریز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرے گی، بیس فیصد تک لائن لاسز والے فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے، اسی طرح تیس فیصد تک کے فیڈرز پر تین جبکہ چالیس فیصد تک پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی، لیسکو کے چالیس فیصد سے زائد لائن لاسز والے علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائیگی، اٹھائیس مئی سے لیسکو کیٹیگریز کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دے گی۔

رمضان المبارک میں لائن لاسز والے علاقوں میں کم لوڈشیڈنگ کی گئی تھی، لیسکو کی جانب سے بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں اب تین سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔

دوسری جانب لیسکو کے ناردرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ای عامر یاسین کے مطابق ناردرن سرکل کے فیلڈ سٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے سرکل کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران دو ہزار سے زائد کنکشنز چیک کیے گئے جن میں سے 39 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جس پر تمام خلاف ضابطہ کنکشنز منقطع کر کے چوہتر ہزار ڈیٹیکشن یونٹس بجلی چوری کی مد میں چارج کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer