ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر بدل کر رکھا دیا ہے،جہاں اس نے انسانی زندگیوں نگلا ہے،دوسری طرف معیشت پر گھائو لگائے ہیں۔دنیا بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار زندگی ڈسٹرب ہوا ہے۔اب دنیا آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے،اس لاک ڈائون نے تیل کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔ پاکستان میں بھی 2 سے تین مرتبہ تیل کی قیمتیں کم کی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں جس کے اثرات پاکستان میں بھی دکھائی دیئے اور پٹرول مئی کے مہینے میں 15 روپے سستا ہوا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے پٹرول کی قیمت میں پانچ سے 10 روپے تک کمی کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ، حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت میں مزید 5 سے 10روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ مئی کے ماہ کے لیے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer