ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون :بھارت میں پھنسے 175 پاکستانی بارڈر پر پہنچ گئے

لاک ڈائون :بھارت میں پھنسے 175 پاکستانی بارڈر پر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سرحد بند ہونے کے باعث بھارت میں پھنس جانے والے 175 پاکستانی بھارتی سرحدی علاقے اٹاری پہنچ گئے۔  امیگریشن کے بعد یہ پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آئیں گے۔رینجرز ذرائع کے مطابق بھارت سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک تقریباً 16 افراد واہگہ بارڈر کراس کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں، تھوڑی دیر میں ان کی امیگریشن کا آغاز ہوگا۔پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بھارت سے آمد کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر آج ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سرحد بند ہونے سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی تھی۔

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو گزشتہ شام تک بھارتی شہر امرتسر پہنچنا تھا جہاں سے وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔یہ پاکستانی شہری بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتر پردیش اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے ہیں۔

یاد رہے کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ،وائرس اپنی تباہ کاریاں روکنے  کا نام نہیں لے رہا۔اب تک56 لاکھ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے،جبکہ23لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ  لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ لاک ڈائون کے دوران مختلف قسم کے واقعات سامنے آئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer