ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی نائب صدر وانگ کیشان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

چینی نائب صدر وانگ کیشان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) چین کے نائب صدر وانگ کیشان لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ایئرپورٹ پر چینی نائب صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

چین کے نائب صدر وانگ کیشان کا لاہور ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شاندار استقبال کیا، بچیوں نے چینی نائب صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کا چین کے نائب صدر سے تعارف کرایا، صوبائی وزراء نے چین کے نائب صدر کو لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی کو لاہور کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی نائب صدر کے دورے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ چینی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دل لاہور آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔

اس موقع پر چین کے سفیر یاؤجنگ، چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بنگ اور چینی دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، سمیع اللہ چوہدری، سید صمصام بخاری، عنصر مجید نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، آشفہ ریاض، اعجاز عالم، حافظ ممتاز احمد، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، تیمور خان بھٹی، نعمان لنگڑیال، چیف سیکرٹری، آئی جی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔