کتنی بلٹ پروف گاڑیوں قافلے میں رکھیں؟ نیب ٹیم نے پتہ لگالیا

 کتنی بلٹ پروف گاڑیوں قافلے میں رکھیں؟ نیب ٹیم نے پتہ لگالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیراعظم نوازشریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے معاملہ پر نیب کی 4رکنی ٹیم نے کوٹ لکھپت میں اڑھائی گھنٹے تک تفتیش کی،جرمنی سےخریدی 33 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے20 گاڑیاں سابق وزیر اعظم نےاپنےقافلے میں شامل کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی4رکنی ٹیم نواز شریف سےتفتیش کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچی، ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد سمیت دو نیب اہلکار شامل  تھے، سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر نیب ٹیم نےنواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی،جرمنی سےخریدی 33 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے20 گاڑیاں سابق وزیر اعظم نےاپنےقافلے میں شامل کی تھیں۔

نیب ذرائع کاکہناتھاکہ بلٹ پرف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے استعمال کیں، نیب تفتیشی ٹیم نے نواز شریف سےجیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرہ میں تفتیش کی،جرمنی سے 33 بلٹ پروف گاڑیاں غیر قانونی خریدی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لئےتھیں،  نیب ٹیم کی روانگی کے بعد سابق وزیراعظم کو واپس سیکورٹی سیل میں منتقل کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer