ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو باغبانپورہ سب ڈویژن ٹیم کا تار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

لیسکو باغبانپورہ سب ڈویژن ٹیم کا تار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدندیم سپرا: لیسکو باغبانپورہ سب ڈویژن کی کارروائی، تار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں کی بجلی چوری پکڑ لی، چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری کا کنکشن منقطع کر دیا۔

باغبان پورہ کے علاقے میں لیسکو کی ٹیم نے تار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بجلی چوری پکڑ لی۔ایس ڈی او باغبان پورہ سب ڈویژن تیمور عالم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی، کنکشن منقطع کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کوبھی ضرور پڑھیں:لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

بجلی چور سے لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی وصول کی جائے گا، سپرنٹنڈنگ انجینئر رشید احمد، ایکسیئن عبداللہ شبیر کی ہدایت پرایس ڈی او باغبان پورہ تیمور عالم نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔