ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا

 وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ  کا اہم اجلاس جمعرات  کو طلب کرلیا۔

  اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  رمضان پیکج علمدار اور نجکاری کے امور پر بھی غور ہو گا جبکہ اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری لی جائے گی۔

 واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 28 مارچ جمعرات کے روز ہوگا۔

 سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وزارت داخلہ محسن نقوی کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ،بشام دہشتگردی واقعے کے بعد کی تحقیقات پر کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ  بھی  لیا جائے گا۔