مجبوروں کے گردے نکال کر بیچنے والے دس درندے پکڑے گئے

Illegal Kidney Transplant gang nabbed, Lahore Illegal Kidney transplant, Illegal organs transplant , FIA, Punjab Police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس کی کارروائیوں میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث دو  منظم گروہ زپکڑے گئے۔ ان گروہوں میں شامل  عادی مجرم درجنوں مظلوم شہریوں کے گردے نکال کر بیچ چکے ہیں۔

 ایف آئی اے نے گردے نکالنے والے گروہوں کی مذموم سرگرمیوں کے متعلق شکایات ملنے پر تحقیقات کیں اور  مکمل تحقیقات کرنے کے بعد کارروائی کرتےہوئےگردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث دو ڈاکٹروں اوردو ٹیکنیشنز کوگرفتارکرلیا۔

 صحت کے وزیر خواجہ سلمان رفیق  نے بتایاکہ یہ ملزم پندرہ سال سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ایک اور کارروائی میں لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے محنت کشوں کے گردے نکلوا کر فروخت کرنے والے گروہ کے دو بھائیوں سمیت 6 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

یہ ملزم اب تک 50 سے 60 افراد کے گردے نکلوا چکے ہیں۔


ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑنے انکشاف کیا کہ گلشن اقبال پولیس نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 6 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں دو سگے بھائیوں پرویز اور بوٹاکے علاوہ ندیم، اعجاز، شہزادہ الطاف اور یاسین شامل ہیں۔

ملزمان پرویز اور ندیم محنت کشوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتے پھر انھیں اسلام آباد لے جاکر ان کے گردے فروخت کر دیتے تھے، ملزمان ایک گردے کا5 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کوکم سے کم پیسے دیتے تھے۔

ملزمان اب تک 50 سے 60 افراد کے گردے نکلوا چکے ہیں۔