پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات: سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

 پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات: سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات سے متعلق کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریری حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کا آرڈر چیلنج کیا،پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی اختیار نہیں۔

 سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ بروقت صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنانا جمہوری حکومت کیلئے انتہائی اہم ہے، انتخابات میں تاخیر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کرنے کے مترادف ہے،الیکشن کمیشن درخواست میں اٹھائے گئے اہم قانونی اور حقائق پر مبنی سوالات کا جواب دے۔

حکمنامہ میں مزید کہاگیاہے کہ تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے جاتے ہیں،کیس کی مزید سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

Bilal Arshad

Content Writer