ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس طلب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو مسترد کردیا گیا، جبکہ ریمیڈیسیور انجیکشن کی قیمت 1892 روپے برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس کی نجکاری کیلئے آئی ایف سی کو ٹرانزیکشن مشیر تعینات کرنے کی سمری موخر کردی گئی۔ اس کے علاوہ ریکوڈک منصوبے میں حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کیلئے فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزارت خزانہ کو 6 ارب 23 کروڑ روپے کے مارک اپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔