ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِدفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے زور پکڑ گئے اور مظاہرین مشتعل ہوگئے۔شہریوں نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا، اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر بھی دھرنا دیا گیا۔
دوسری جانب نیویارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل بھی مستعفی ہوگئے اور انہوں نے مظاہرین کے حق میں آواز اٹھادی۔