(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر سے بونیر کے رہائشی شہری کی قیمتی گاڑی چوری ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بونیر کا رہائشی فضل اکبر نامی شخص آج علی الصبح لاہور زمان پارک پہنچا تو نامعلوم چوروں نے اس کی گاڑی چوری کرلی۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کروائی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے، کرولا وائٹ ماڈل 2005 نمبر ایل ڈبلیو این 0305 لاہور نمبر کی ہے۔
متاثرہ شہری نے ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سے اپیل کی ہے کہ اس کی گاڑی تلاش کرکے دی جائے۔