ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف نے لندن سے عمران خان کی دو درجن وکٹیں اڑادیں: مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif also known as Maryam Safdar,
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مریم نواز کا ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا آج پریڈ گراؤنڈ میں ’چیں چیں‘ کررہا تھا۔ نوازشریف نے لندن سے عمران خان کی دو درجن وکٹیں اڑادیں۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان کو کھانے والے چوہے کا نام عمران خان ہے، آج پریڈ گراؤنڈ میں ’چیں چیں‘ کررہا تھا۔اب اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پر نہ لگادینا۔ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا وہ ہے جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔

عوام نے عمران کے جلسے میں شرکت نہ کرکے ان کی سیاست دفن کردی ہے۔نواز شریف جس سے بھی ملتا ہے پاکستان کے لئے ملتا ہے، نواز شریف تمہاری طرح بھارت جا کر پاکستانی فوج کو برا بھلا نہیں کہتا۔
نوازشریف نے لندن سے عمران خان کی دو درجن وکٹیں اڑادیں۔ہارا ہوا شخص منہ لٹکا کر پویلین واپس جارہا ہے۔تمہارے پاس کوئی راز ہوتے تو دنیا کے سامنے نشر کرتے۔زبان کھولتے ہی اس کی کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، یہ ادارے بھی نواز شریف کے ہیں، یہ ملک، یہ عوام بھی نواز شریف کے ہیں، پوری دنیا نے کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف آئیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer