ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں سیاسی پارہ عروج پر ، قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع

اسلام آباد میں سیاسی پارہ عروج پر ، قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع
کیپشن: PTI D Chowk Jalsa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت میں سیاسی پارہ ہائی،  گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں سے قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  جے یو آئی (ف) نے ایچ نائن پہنچ چکی ہےجبکہ   تحریک انصاف بھی پریڈ گرائونڈ میں سیاسی طاقت دکھانے کو تیار ہے۔ تحریک انصاف کی اسلام آباد میں اپنے جلسے اور پاور شو کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، 30 فٹ چوڑا اور 84 فٹ لمبا مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا۔ ساونڈ سسٹم، سکرین کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔ جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنان اسلام آباد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کرلیا۔ خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کردیا گیا۔ لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر بھی نصب کر دی گئی۔

سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے شہر اقتدار میں سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ پریڈ گرائونڈ کو سکیورٹی اداروں نے حصار میں لے لیا جبکہ پولز پر ہائی ڈیفینیشن کمیرے نصب کر دیئے گئے جن کا لنک وزارت داخلہ سے منسلک کر دیا گیا ہے، کیمروں کا ویو سیف سٹی سے بھی جوڑا گیا ہے جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اورآئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی۔

تحریک انصاف کے رہنماوں نے مختلف اوقات میں جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کےکارکنوں کی آمد کا سلسلسہ بھی جاری ہے،جلسہ گاہ میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی انٹری مری روڈ سے ہوگی۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

 دوسری جانب جے یو آئی ف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت جی نائن اسلام آباد کی جلسہ گاہ میں موجود ہے، پارٹی بینرز اور جھنڈے نصب کر دیئے گئے جن پر جے یو آئی کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی تصاویر نظر آ رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان آج شام کو جلسہ سے خطاب کریں گے۔