ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان نے فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

عامر خان نے فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
کیپشن: Amir Khan Left Showbiz Industry
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے بڑاانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران فلم انڈسٹری چھوڑدی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان حال ہی میں ممبئی میں اے بی پی آئیڈیاز آف انڈیا کی تقریب میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ’نئی شروعات‘ سیشن کے دوران اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں بات کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنا کیریئر بنانے کے چکر اپنے خاندان اور بچوں کو وہ وقت نہیں دیا جو انہیں دینا چاہئے تھا۔

عامر خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بچپن میں اس وقت نظر انداز کیا جب ایرا اور جنید کو ان کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔

انہوں نے  کہا انہیں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس بات کا اندازہ ہوا کہ انہوں نے اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ کتنا غلط کیا اور یہ احساس ہونے کے بعد انہیں خود پر اور سینما بے حد غصہ آیا کیونکہ انہیں لگا کہ سینما نے ہی انہیں ان کے بچوں اور فیملی سے دور کیا تھا۔

عامر خان نے انکشاف کیا کہ اس بات کا احساس ہونے کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں اپنے گھر والوں کو بھی بتادیا تھا کہ میں اب فلمیں نہیں کروں گا۔ ناہی اداکاری کروں گا اور نا فلمیں پروڈیوس کروں گا۔ مجھے اب کوئی کام نہیں کرنا مجھے صرف آپ لوگوں کے ساتھ رہنا ہے۔