(حسن خالد)نشتر کالونی کے علاقے اٹاری دربار کے قریب ٹریفک حادثہ،13 سالہ موٹرسائیکل سوار لڑکا تیز رفتاری کے باعث میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا گیا۔
حادثہ میں نوجوان جاں بحق، شناخت ساحل مسیح کے نام سے ہوئی۔پولیس نے لعش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی۔
واضح رہے کہ بے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتاری اکثر حادثات کا سبب بنتی رہتی ہے جس کے باعث بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔