ویب ڈیسک:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، رات کے وقت بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں کوہستان، چترال اور سوات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام کے اوقات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی پنجاب اور سندھ میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔