(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "قصاب"قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں صحافی کے سوال کے جواب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن ایک قصاب ہے، روس نے یوکرین میں حکمت عملی تبدیل نہیں کی۔
چند روز قبل اپنے ایک بیان میں جو بائیڈن نے تھیٹر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے پر روسی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر جنگی مجرم ہیں، یہ ناقابل معافی ہے کہ کریملن امن مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب روس کےصدارتی محل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی امید مزید کم ہو گئی ۔