ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: MQM Govt Meting Androni Khani
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کو واضح جواب نہیں دیا، ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ملاقات میں حکومتی وفد نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔جواب میں ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارا مشاورتی عمل جاری ہے، مشکل صورتِ حال ہے، فیصلہ کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے گلے شکوے دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ حکومتی وفد نے کہا کہ آپ نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شکوہ کیا کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو کیا دیا ہے؟

دوسری جانب ایم کیو ایم آج اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے اہم ملاقات کرے گی۔ق لیگ  کی جانب سے وفد کی قیادت  مونس الٰہی کریں گے۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، مستقبل کے لائحہ عمل اور اپوزیشن سے بات چیت کا جائزہ لیا جائے گا۔