تعلیمی اداروں کی بندش پر تاجر برادری کا ردعمل

تعلیمی اداروں کی بندش پر تاجر برادری کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر سمیت دیگر تاجر برادری کا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے 31مارچ کے احتجاج کی حمایت کا اعلان، حکومت سے سکولز کی بندش کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ،آل پاکستان سکولز ایسوسی ایشن انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ، قومی تاجر اتحاد، ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن، فرنیچر ایسوسی ایشن،موبائل فون ایسوسی ایشن کی مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس،اس موقع پر شاہد نذیر، نائب صدر مال روڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن لیاقت جٹ، ذوالفقار بھٹی، میاں ریاض، علی نصرت بٹ، میاں خلیل عبیر،ملک فاروق، رضوان بٹ۔،چوہدری اعجاز،عمران خان، عطاجٹ ودیگر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم میر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت سکولز کھلنے سے کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، وہ کاروبار جو بلواسطہ اور بلاواسطہ سکولز کے کھلنے سے ہی چلتے ہیں ، سکولز کا کھلنا ان کاروباروں کے لئے ناگزیر ہے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے 31مارچ کے احتجاج میں شریک ہوکر سکولز کھلوانے کی جدوجہد کا حصہ ضرور بنیں گے،ملک بھر کی تاجر برادری سے پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعان کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن اورنیشنل سول سوسائٹی نے 31 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا،علامہ اقبال ٹاون میں آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن اور دیگر ایسوسی ایشنزنے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر متفقہ اعلان کیا کہ تعلیمی اداروں کو گیارہ اپریل تک کسی صورت بند نہیں کریں گے ۔ صدر آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن مرزا کاشف نے مطالبہ کیا کہ طلبہ و اساتذہ کو کورونا ویکسین فی الفور لگوائی جائے،سیاسی اجتماعات کو فی الفور بند کروایا جائے،سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟

این سی او سی نوٹس لے،سکولوں کی بندش سے 4 کروڑ طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی،ایک لاکھ سکولز بند اور 7 لاکھ اساتذہ بے روز گار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگل نیشنل کریکولم کے نام پر مارکیٹ میں کتابیں دستیاب نہیں جس سے بچوں کا سال ضائع ہوسکتا ہے۔ مرزا کاشف نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے نمائندے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer