ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی فی کلو قیمت میں12 روپےکی کمی متوقع

چینی کی فی کلو قیمت میں12 روپےکی کمی متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب حکومت کا شوگر مافیا کو شکست دینے کا عزم ،، پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی بار چینی کا ایکس مل ریٹ مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ،آئندہ تین دنوں میں ایکس مل ریٹ مقرر کردیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی بار چینی کا ایکس مل ریٹ مقرر کرے گی ، چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر کیا جائے گا ۔ اس سے قبل چینی کی ایکس مل قیمت 92 سے 93 روپے متعین تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب حکومت چینی سپلائی مینجمنٹ آرڈنینس کا استعمال کرتے ہوئے ایکس مل ریٹ مقرر کرے گی ، حکومت کی جانب سے متعین کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی شوگر ڈیلرز خریدیں گے ،شوگر ڈیلرز کے مناسب منافع کے بعد چینی پرچون مارکیٹ میں کم قیمت پر مل سکے گی۔

علاوہ ازیں شوگر مل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایف آئی اے نے سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتک حمزہ شہباز ، جہانگیر ترین ، خسرو بختیار سمیت دیگر مل مالکان کے خلاف بھی انکوائریاں شروع کی جاچکی ہیں ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ مل مالکان کے بروکرز کے خلاف مقدمات درج کر کے چالیس اکاؤنٹس منجمد کئےگئے ، سٹہ مافیا کے 100 سے زائد جعلی اور بے نامی اکاونٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں سے 110 ارب نکال لئے ، اب انکے اکاؤنٹس کا آڈٹ کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer