ایچ ای سی نےلنکن یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبا کو خبردار کردیا

لاہور سمیت پاکستان بھر میں ٹیچنگ سنٹرز غیر قانونی قرار
کیپشن: HEC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) لنکن یونیورسٹی ملائیشیاکے لاہور سمیت پاکستان بھر میں ٹیچنگ سنٹرز غیر قانونی قرار، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا اور والدین کو لنکن یونیورسٹی کے کیمپس میں داخلہ لینے سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ لنکن یونیورسٹی کے پاکستان میں ٹیچنگ سنٹرز غیر قانونی آپریٹ کر رہے ہیں، ایچ ای سی نے طلبا اور والدین کو لنکن یونیورسٹی کے ٹیچنگ سنٹر میں داخلہ لینے سے متعلق خبردار کر دیا ہے، لنکن یونیورسٹی کا لاہور کیمپس بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

لنکن یونیورسٹی ملائیشیا نے پرائیویٹ شراکت داری کے تحت لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں ایچ ای سی کی منظوری کے بغیر ہی ٹیچنگ سنٹرز کھول رکھے ہیں، ایچ ای سی نے ان سنٹرز کو غیر قانونی ڈیکلیئرڈ کر دیا ہے، ایچ ای سی اس سنٹر کے تحت جاری ہونے والی کسی بھی ڈگری کی تصدیق نہیں کرے گا۔

گزشتہ روز ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دے دی ہے۔ انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور اردو میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی گئی ہےجبکہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کہتے ہیں کہ ہر مضمون میں تین پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیادی شرط مکمل ہے، پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ منہاج یونیورسٹی رواں سال مذکورہ 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے کرے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer