سٹی 42: عورت مارچ کےخلاف مقدمے کے اندارج کی درخواست، عدالت نےماروی سرمد اور طوبی سیدسمیت دیگرکےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دےدیا۔
عورت مارچ کے خلاف کراچی کی عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، شہری کی درخواست میں موقف تھا کہ عورت مارچ میں انتشار پھیلانے والے نعرے لگائے گئے عورت مارچ میں اللہ پاک،رسول پاک اور ازواج مطہرات کی توہین کی گئی۔
کراچی سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں عورت مارچ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ عدالت نے ماروی سرمد ، طوبی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ٹی وی پر دیکھا تھا، 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی عورت مارچ میں اللہ ، رسول پاک ،ازواج مطہرات کی توہین کی گئی عورت مارچ کے خلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی تھی۔
عورت مارچ میں انتشار پھیلانے والے نعرے لگائے گئے تھے عورت مارچ میں فحش اور خلاف اسلام نعرے بھی لگائے گئے جس سے مذہبی توہین ہوئی اس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔