پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا: عثمان بزدار

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم، اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض،خرم شہزاد اور رضا نصراللہ گھمن  نے ملاقات کی، ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے،  پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے جو مکافات عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی ہے ا پوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کردیا، پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ  صوبے کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے، خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں، حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer