ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کا علاج ڈھونڈ لیا

wasim akram on corona
کیپشن: wasim akram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کا علاج ڈھونڈ لیا، وسیم اکر م کا کہنا ہے ماسک نہ پہننے والوں کی چھترول ہونی چاہیے۔ لوگ ڈھیٹ ہوگئے سیدھی بات نہیں مانتے۔

سوئنگ کے سلطان کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے پلان بی لے آئے۔ وسیم اکرم نے اپنے مخصو ص انداز میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے والوں کی چھترول کا مشورہ دے دیا، وسیم اکرم  بولے کہ لوگ ڈھیٹ ہو گئے ہیں،  نارمل بات تو مانتے ہی نہیں۔

 وسیم اکرم نے کورونا سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کردیاان کا کہنا بہت عرصے بعد آپ سے بات ہورہی ہے، میں ٹھیک ہوں امید کرتا ہوں آپ بھی ٹھیک ہوں گے۔ پنجاب میں کورونا کی تیسری لہرزور پکڑ رہی ہے۔ میری درخواست ہے کہ ایس او پیز پرعمل کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا بے قابو ہونے لگا۔گزشتہ نو ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیس سامنے آگئے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 4ہزار468 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا ملک میں مزید 67 جانیں بھی نگل گیا، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer