پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کرنیوالوں کیخلاف ایکشن پلان تیار

Parking Mafia
کیپشن: Parking Mafia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (راؤ دلشاد) پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے عناصر کیخلاف پلان آف ایکشن تیار، کسی بھی پارکنگ سٹینڈ کو سرکاری نرخنامے سے زائد پارکنگ فیس وصولی کی اجازت نہیں ہوگی، شہری سوشل میڈیاکے ذریعے اوور چارجنگ کی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے عناصر کیخلاف پلان آف ایکشن تیار کر لیا گیا، کمشنر لاہور نے غیر قانونی پارکنگ، سرکاری ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ 

کمشنرلاہور وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن( ر) محمد عثمان نے پارکنگ اوور چارجنگ کی شکایت پر جائزہ اجلاس میں واضح کیا، پلازہ، پلاٹ، پارک، ہسپتال سمیت کسی بھی جگہ سرکاری ریٹ سے زائد فیس وصول نہ کی جائے، پرائیوٹ پلازوں کے اندر بنی پارکنگ میں بھی سرکاری ریٹ سے زائد فیس وصول نہیں کی جا سکتی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سرکاری ریٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں، شہر بھر میں پارکنگ فیس صرف سرکاری ریٹ کے مطابق ہی وصول کی جائے۔

 عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی جگہ اوور چارجنگ کی شکایت کمشنر آفس کو کریں، شکایت کمشنر آفس کے ٹویٹر یا فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے درج کرائی جا سکتی ہے۔ 

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کے خلاف کارروائیوں کا پلان بھی مرتب کیا جائے گا، غیر قانونی منڈیوں کو کسی صورت چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، لاہور میں ایک لٹریچر کلب بنایا جائے گا، جہاں لوگ آکر لٹریچر پر کام کریں گے، ایم سی ایل لٹریچر پر پورا ایک میگزین شائع کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer