(وقاص احمد) اینٹی کار لفٹنگ سٹاف نے چوری شدہ کار برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی ،داتا دربار انوسٹی گیشن پولیس نے 2 اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سکواڈ سول کے ڈی ایس پی سول لائنزمزمل حسین نے چوری شدہ کار برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی۔شہری محمد ذیشان کی گاڑی ہنڈاسوک تقریباً2ماہ قبل ہوٹل کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔ ادھر داتا دربار پولیس نے اغواء اورچوری کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرفتاراشتہاری ملزمان میں عبدالمجید اور ساجد انور شامل ہیں۔اشتہاری ملزم عبد المجید پو لیس کوعرصہ2سال سے اغواء کے مقدمے میں مطلوب تھا۔اشتہاری ساجد انورعرصہ 2 سال سے ٹرانسفارمر چوری کے مقدمےمیں مطلوب تھا۔