( قذافی بٹ ) پولیس ڈیپارٹمنٹ اور بیورو کریسی میں ترقیاں اور تبادلے، ڈی آئی جی محمد شہزاد سلطان کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔
ڈی آئی جی محمد شہزاد سلطان کو ترقی دیکر ان کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔ محمد حسن رضا خان کو ڈی آئی جی کےعہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد حسن رضا خان پنجاب میں خدمات سر انجام دیں گے۔
اسی طرح عنبرین چودھری کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر راولپنڈی جبکہ احمد شعیب کو اے سی سٹی راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔