ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرا عظم میں کرونا وائرس کی تصدیق

وزیرا عظم میں کرونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،اب تک اس قاتل وائرس نے دنیا بھر میں 24 ہزار سے جانیں لے لی ہیں،ساڑھے 5 لاکھ کے لگ بھگ مریض مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں 12 سو سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اس وقت پوری دنیا میں پانچ لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 24 ہزار 354 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کرونا وائرس سے گزشتہ دنوں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ اس سے قبل کنیڈا کے وزیراعظم جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ برطانیہ کے شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں چلے گئے تھے تاہم ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ، بورس جانسن نے اس حوالے سے ٹویٹ کی اور ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔

عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. برطانیہ میں اب تک 11 ہزار 816 کیسز سامنے آ چکے ہیں ، 580 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 150 صحت یاب ہوئے ہیں ۔اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer