(سعودبٹ) حکومت پنجاب کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی میں ہسپتالوں کےلئےاشیاء کی خریداری کی فہرست جاری کردی گئی،مگر تاحال ادارہ کنفیوژن کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سےہیلتھ ایمرجنسی میں ہسپتالوں کے لئےاشیاء کی خریداری کی تفصیلی فہرست جاری کردی گئی، سوشل سکیورٹی کو ماسک، مختلف ادویات وسامان کی خریداری کا اختیار مل گیا، مگرمحکمہ سوشل سکیورٹی مختلف اشیا پرکنفیوژن کاشکار ہے۔
میڈیسن کی 37 آئٹمز، ڈسپوزیبل اشیا کی 109 آئٹمز کی فہرست جبکہ محکمہ صحت نےپرنسپل پروٹیکشن کی 26 آئٹمز کی لسٹ جاری کردی،کورونا وائرس کےحوالے سے سوشل سکیورٹی نے96 کروڑ روپےسےزائد کی رقم مختص کررکھی ہے،مگرمحکمہ صحت نے وینٹیلیٹرز کی ڈائریکٹ خریداری لسٹ میں شامل نہ کی جس پر ادارہ تاحال کنفیوژن کا شکار ہے۔
دونوں محکموں کےدرمیان معائدے کےتحت محکمہ صحت سوشل سکیورٹی کو وینٹیلیٹرز فراہم کرے گا جوکہ تاحال نہیں فراہم کیےگئے۔