(جنید ریاض)شہر کے 100 سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کیلئے 31 مارچ تک درخواستوں کی وصولی جاری ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے 100 سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کےلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا وائرس کے باوجود درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کی،کلاس فور کی بھرتی کےلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے 31 مارچ رکھی گئی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود تاریخ میں توسیع نہیں کی،ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ بھرتی کےلئے امیدوار مقررہ تاریخ میں ہی درخواستیں جمع کروائیں، درخواستوں وصولی کی تاریخ میں توسیع کی بجائے انٹرویو کی تاریخ میں توسیع کردیں گے۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا مزید کہناتھا کہ امیدوار اپنے گھر کے قریب درخواستیں جمع کراسکیں گے۔