یاور چودھری: کورونا وائرس کے پیش نظراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو احتساب عدالت پیش نہیں کیا گیا، عدالت نےحمزہ شہبازکیخلاف دو مختلف ریفرنسز پرکارروائی آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔
جج امجد نذیرنےرمضان شوگرملزریفرنس پرسماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کےخدشےکےپیش نظرحمزہ شہبازکو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اسی ریفرنس میں اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی جگہ اُن کےنمائندےمحمد نوازعدالت میں پیش ہوئے.
احتساب عدالت نےریفرنس پرکارروائی دس اپریل تک ملتوی کر دی اورآئندہ سماعت پرحمزہ شہبازکو فرد جرم عائد کرنےکیلئےطلب کرلیا. دوسری جانب احتساب عدالت کےجج جواد الحسن نےحمزہ شہبازکو پیش نہ کرنے پرمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت بھی دس اپریل تک ملتوی کردی۔