ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے واپس جانیوالے غیر ملکی کرکٹرز تنہا ہوگئے

پاکستان سے واپس جانیوالے غیر ملکی کرکٹرز تنہا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی  42 :پاکستان سے واپس جانیوالے غیر ملکی کرکٹرز تنہا ہوگئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،اب تک اس قاتل وائرس نے دنیا بھر میں 24 ہزار سے جانیں لے لی ہیں،ساڑھے 5 لاکھ کے لگ بھگ مریض مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں 12 سو سے زائد مریض سامنے آئے ہیں ،چھوٹے بڑے تمام ممالک میں لاک ڈائون ہے،پاکستان میں بھی پہیہ جام ہے،بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔

دنیا میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی اینٹی وائرس نہیں بنایا جاسکا،بچائو کا ایک ہی طریقہ سماجی فاصلہ ہے،ایک دوسرے سے دوری ہے،اسی لئے پاکستان سے واپس جانیوالے کرکٹرز اور دوسرے لوگ بھی یہی طریقہ اپنا رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی و غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو سب کے سب منفی آئے۔

پی ایس ایل میں شامل بہت سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب‏ کرکٹرز اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنی سرگرمیاں اور تبصرے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے لا رہی ہیں۔


چند روز قبل پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگا ہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو سینٹ لوشیا میں تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور 18 روز بعد ہی گھر والوں سے ملاقات کریں گے۔

اب پی ایس ایل ہی میں شامل دیگر غیر ملکی کرکٹرز نےبھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حالات اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے بعد قرنطینہ میں 9 روز ہو چکے ہیں، موجودہ صورتحال اب سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کولن منرو، کرس لین اور ڈیل اسٹین بھی تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں جب کہ سابق آسٹریلوی بلے باز اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر بھی پاکستان سے جانے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹرکرس لین قرنطینہ کے دوران آن لائن کوچنگ میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 198 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس وبا سے اب تک 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں جب کہ 1200 سے زائد افرادکا علاج جاری ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer