محکمہ اوقاف نے شہریوں کومساجد میں جانے سے روک دیا

محکمہ اوقاف نے شہریوں کومساجد میں جانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: کورونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر حفاظتی اقدامات، رسیدہ،  بچے اور بیمار افراد نماز جمعہ کی ادائیگی گھر پرکریں، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے شہریوں کومساجد میں جانے سے روک دیا۔

       محکمہ اوقاف کے زیرانتظام تمام مساجد میں بچوں اورعمر رسیدہ افراد کو بھی نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے، اس کے  ساتھ  ساتھ  تمام امام مسجد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کو مختصرکریں۔  نمازیوں کے لیے کم  از کم  ایک صف کا فاصلہ رکھ کرصف بندی کی جائے، تاکہ شہریوں کی جانوں کومحفوظ بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جید علماء کی جانب سے بھی ایسی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب  محمد تقی عثمانی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے محدود افراد نماز جمعہ ادا کریں، جمعہ کی نماز میں شرکت نہ کرنے والے شرعی طور پر معذور ہیں، جمعہ میں شرکت نہ کرنے والے نماز ظہر انفرادی طور پر ادا کریں۔

???

  ان کا  مزید کہنا تھا کہ جمعہ کے علاوہ دیگر نمازوں میں بھی انہی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے، نماز کے بعد توبہ، استغفار، وباء کے خاتمے کیلئے دعا کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer