اساتذہ کی کورونا ڈیوٹی لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اساتذہ کی کورونا ڈیوٹی لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) حکومت کی جانب سے اساتذہ کی کورونا وائرس سے متعلق ڈیوٹیاں لگانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ کورونا آرڈیننس آچکاہے،موجودہ حالات میں عدالت کیسے کسی کی ڈیوٹی ختم کرسکتی ہے؟موجودہ حالات میں میری بھی کہیں ضرورت پڑے تو جانے کو تیار ہوں۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے سکول ٹیچر راشد یعقوب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں سیکرٹری سکولز، کمشنر، ڈی سی،سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، پاکستان میں آثار آچکے ہیں، ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اساتذہ کی بھی کورونا وائرس سے متعلق ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

درخواست گزار گورنمنٹ ہائی سکول 115جی بی فیصل آباد میں آئی ٹی ٹیچر ہے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ہوسٹل میں کورونا وائرس کے متعلق ڈیوٹی لگادی گئی ہے، پچاس سال عمر اور کئی بیماریوں میں مبتلا رہ چکا ہوں، عدالت ڈی سی کی جانب سے اساتذہ کی کورونا ڈیوٹی لگانے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاءافسر کی جواب کیلئے تیاری کی استدعا پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer