ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ہارون رشید کا کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پیغام

گلوکار ہارون رشید کا کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) معروف گلوکار ہارون رشید نے عوام کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو کی صورت میں آگاہی پیغام دیا ہے۔

ہارون رشید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ہارون رشید نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ ’آج کل ہم سب کافی مشکل وقت سے گُزر رہے ہیں لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ حکومت کی طرف سے جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اُن پر عمل کریں، اُن کی خلاف ورزی نہ کریں۔

ہارون رشید نے کہا کہ’آپ یہ نہیں سوچیں کہ اسکولز اور دفاتر بند ہیں تو ہم اِس کو ایک چھٹی کی طرح لیں گے۔ گلوکار نے کہا کہ ’بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے گھروں میں رہیں اور صرف سودا سلف لانے کے لیے یا کسی ضروری کام کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’جب آپ گھر سے باہر نکلیں تو اُس وقت بھی آپ اِس بات کا خیال رکھیں کہ لوگوں سے کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں کیونکہ جب کوئی انسان کھانستا ہے تو اُس کے منہ سے نکلنے والے جراثیم 6 فٹ دور تک جاتے ہیں۔

ہارون رشید نے کہا کہ ’میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ اگر آپ کو کورونا کی علامات ظاہر ہوں جیسے نزلہ، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری ہو تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھیں۔ گلوکار نے کہا کہ آخر میں یہ کہوں گا کہ آپ کے گھر میں جو بھی بزرگ ہیں کوشش کریں کہ اُن سے تھوڑا احتیاط کریں کیونکہ بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن پھر بھی اُن کو کورونا کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن دِنوں میں بہت احتیاط کریں، پرہیز کریں اور اپنا خیال رکھیں۔