ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری الیون: سنگدل ماں نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

عسکری الیون: سنگدل ماں نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:عسکری الیون میں ہونے والے تہرے قتل کی واردات، سنگدل ماں نے تینوں بچوں کے منہ پر جائے نماز رکھ کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس سٹشین ہئیر کے علاقہ عسکری الیون میں چوبیس مارچ کو تین بچوں کوقتل کر دیا گیا تھا، جن میں دس سالہ زین العابدین، چھ سالہ کنیز فاطمہ اور چارسالہ ابراہیم شامل تھے۔ پولیس نے انیقہ کے سابق شوہر قیصرامین باجوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعدتفتیش کے لیے بچوں کی والدہ اوراسکے آشنا حسین مصطفے کو گرفتار کر لیا ۔ دوران تفتیش انیقہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے تینوں بچوں کے منہ پرجائے نماز رکھ کر مارا ہے۔ لہٰذا بچوں کے قتل کے جرم میں اسکو سرعام پھانسی دی جائے۔

ایس پی کینٹ انوش چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے آپس میں ناجائزتعلقات تھے اوراکٹھے شراب اورکوکین کا نشہ بھی کرتے تھے۔ تاہم مزید انکشافات کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔