کلمہ چوک انڈرپاس، ڈرینج اور ڈسپوزل سسٹم کی خامیوں پر انکوائری کا حکم

کلمہ چوک انڈرپاس، ڈرینج اور ڈسپوزل سسٹم کی خامیوں پر انکوائری کا حکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کلمہ چوک انڈرپاس ری ماڈلنگ منصوبے میں ڈرینج اور ڈسپوزل سسٹم کی خامیوں پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایم ڈی واسا کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد کمیٹی کے کنوینئیر ہوں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری ہاوسنگ ٹیکنیکل صومان خالد اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ایل ڈی اے محمد ہارون کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

 کمیٹی کلمہ چوک انڈر پاس پر پانی کھڑے ہونے کی وجوہات تلاش کرے گی اور پمپ سمیت دیگر نکاسی کی مشینری کی بروقت خریداری نہ کرنے پر رپورٹ دے گی۔ اس کے بعد پروکیورمنٹ پراسیس میں خامیوں کی صورت میں ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔