عید کے دنوں میں جنرل ہسپتال میں علاج کی فراہمی کےانتظامات مکمل

 عید کے دنوں میں جنرل ہسپتال میں علاج کی فراہمی کےانتظامات مکمل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زہد چودھری : عید کے دنوں میں جنرل ہسپتال میں علاج کی فراہمی کےانتظامات مکمل کرلیےگئے۔ عید ڈیوٹی روسٹر فائنل ہو گئے  انتظامی ڈاکٹرز کو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر شہر سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا ۔
 پرنسپل پی جی ایم آئی ، جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ عیدکی چھٹیوں کے دوران مریضوں کو بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ مریضوں کی سہولت کیلئے ڈائلسز سینٹر24گھنٹےفعال رہے گا۔ کوئی بھی گزیٹڈ آفیسرمجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑے گا۔ ڈی ایم ایس سمیت ہسپتال ملازمین دوسری شفٹ کو چارج دیے بغیر نہیں جا سکیں گے ۔

نرسنگ انتظامیہ اور تمام انتظامی ڈاکٹرز اپنے موبائل آن رکھیں گے۔اس موقع پر پروفیسر الفرید ظفر نے ہدایت کی کہ عیدکے موقع پر مریضوں کو خصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا۔ صفائی کے معیار کو یقینی بنایاجائیگا۔ ایمبولنس اور جنریٹر اپ ڈیٹ رکھنے، پری مون سون میں نکاسی آب کیلئے ٹیمز تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیےہیں ۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم سمیت انتظامی ڈاکٹرز، نرسنگ انتظامیہ، پرنسپل نرسنگ کالج نے شرکت کی ۔