جناح ہاؤس حملہ، فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

جناح ہاؤس حملہ، فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:جناح ہاؤس پر مقدمے کے حوالے سے فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ اورفیشل کمپریزن کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی۔

سیف سٹیز کے کیمروں،تصاویر اور موبائل ویڈیوز سے ملزمان کی مختلف مقامات پر سائٹیفک بنیادوں پر موجودگی سامنے آگئی،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی جناح ہاؤس کے مقدمے میں مختلف مقامات پر سائنسی بنیادوں پر موجودگی ثابت ہوگئی۔

 رپورٹ کے مطابق 4بج کر47منٹ پر لاٹھیوں اور جھنڈوں کے ساتھ شرپسندوں کا گروہ شیر پاو ¿برج پر تھا،ہجوم 5بجکر25منٹ پرمال آف لاہور،5بج کر57منٹ موٹرسائیکل سوار گروہ نے فورٹریس کی چیک پوسٹ کے سامنے روڈ بلاک کردی، 6بج کر18منٹ پر فورٹریس چوک میں شرپسندکا ٹولہ اکٹھا ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ 6بج کر45منٹ پر ایم ایس چوک میں شرپسندوں نے بلاک کردی،شرپسندوں نے رات 8بجکر 40منٹ پر سی ایس ڈی بلاک کردی۔جے آئی ٹی کی جانب سے تمام ڈیٹا فرانزک کے بعد ایس پی کینٹ کو بھجوا دیا گیا،قبل ازیں آڈیو اور ویڈیو تجزیاتی رپورٹ 30مئی اور4جون کوفرانزک ایجنسی کی طرف بھجوا دی گئی تھی۔